لیاقت آباد، گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر کے خود کشی کر لی 

لیاقت آباد، گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر کے خود کشی کر لی 

  

      لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد کے علاقے میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا اور اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں دھلہ بازار کے قریب محسن مسیح نامی شخص نے فائرنگ کر کے بیوی اور ڈیڑھ سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعداپنے سرمیں گولی مار کر خودکشی کر لی ملزم کی بیوی اور بیٹی پاسٹر کے ہاں گئے تھے کہ ملزم وہاں پہنچ گیا اور اس نے وہاں فائرنگ کردی فائرنگ سے پاسٹر اظہر کھوکھر بھی شخص شدید زخمی ہو گیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پاسٹر اظہر کھوکھرکے گھر آیاہوا تھا جہاں اس کی بیوی سے تلخ کلامی ہوئی اور اس نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے ملزم نے بیوی ماریہ اور بیٹی ارینہ کو قتل کر کے خودکشی کی ہے نعشیں پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں،ایک ہی گھر میں تین افراد کی ہلاکت سے وہاں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ 

قتل 

مزید :

صفحہ اول -