کاروباری شخصیت، ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ بیر ام آواری انتقال کر گئے

  کاروباری شخصیت، ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ بیر ام آواری انتقال کر گئے

  

       کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈنشا  آواری کراچی میں انتقال کرگئے۔اہلخانہ کے مطابق بیرام آواری کچھ عرصے سے علیل تھے، چند دن قبل نجی   ہسپتال میں ان کی بڑی آنت کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد ان کی حالت تشویش ناک تھی اور انہیں ڈاکٹروں نے وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا تھا۔بیرام آواری کی عمر 81 برس تھی، وہ دو مرتبہ کے ایشین گیمزگولڈ میڈلسٹ بھی تھے۔بیرام آواری نے دو بار سیلنگ مقابلوں میں ایشین گیمزگولڈ میڈل جیتا، پہلی بار1978 میں منیر صادق کے ساتھ میڈل جیتا اور دوسری بار  1982کے ایشین گیمز میں اپنی اہلیہ گوشپہ آواری کے ساتھ میڈل جیتا۔ان کا شمارکراچی اور ملک کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیات میں ہوتا تھا۔پارسی عالم یازنیش پارزن کے مطابق بیرام آواری کی آخری رسومات پیر کی دوپہر(آج) ادا کی جائیں گی۔

 بیرام آواری

مزید :

صفحہ اول -