مستونگ، ڈاکوؤں کی فائرنگ  سے لیویز اہلکارسمیت2افراد جاں بحق، ایک زخمی

    مستونگ، ڈاکوؤں کی فائرنگ  سے لیویز اہلکارسمیت2افراد جاں بحق، ایک زخمی

  

مستونگ(این این آئی) مستونگ کے علاقے میں نامعلوم ڈاکوؤں کی اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں لیویز اہلکار سمیت2افراد جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیاتاہم اسسٹنٹ کمشنر معجزانہ طور پرمحفوظ رہے۔ لیویز کے مطابق اتوار کو مستونگ کے علاقے لیویز تھانہ ولی خان کے علاقے میں نامعلوم ڈاکو ایک پٹرول پمپ پر موجود افراد کو لوٹ رہے تھے کہ گشت پر مامور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی جس پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لیویز اہلکارمحمداکبر اور ایک نشے کا عادی راہ گیر اعجاز ولد یعقوب جاں بحق جبکہ جبکہ نائب رسالدار ظاہراحمد زخمی ہوگئے فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر معجزانہ طور پر محفوظ رہے نعشوں اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا گیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی  ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

جاں بحق

مزید :

صفحہ اول -