پی پی رہنما شرجیل میمن  ہسپتال سے گھر منتقل  

       پی پی رہنما شرجیل میمن  ہسپتال سے گھر منتقل  

  

  کراچی (آئی این پی) صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن  کو صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ان کے گھر کراچی منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ روز شرجیل انعام میمن کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری طور پر دل کیہسپتال این آئی سی وی ڈی لایا گیا تھا۔ شرجیل انعام میمن کے دل کی دو شریانیں بند تھیں جن کا فوری آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن دو اسٹینٹس بھی ڈالے گئے تھے، چوبیس گھنٹے اسپتال میں رہنے کے بعد شرجیل انعام میمن کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے میڈیا سمیت اپنے ملازمین کو بھی کوریج سے روک دیا تھا۔

شرجیل میمن

مزید :

صفحہ اول -