امریکی صدر بائیڈن کے گھر  سے مزید خفیہ دستاویزات برآمد

  امریکی صدر بائیڈن کے گھر  سے مزید خفیہ دستاویزات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   واشنگٹن  (آئی این پی)  امریکی محکمہ انصاف کے عہدے داروں کو صدر جو بائیڈن کی ڈیلاویئر کی رہائش گاہ سے مزید 6 خفیہ دستاویزات ملی ہیں۔ غیر ملکی  میڈیا  کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے وکیل نے بتایا ہے کہ صدر کے گھر پر محکمہ انصاف کے عہدے داروں نے 12 گھنٹے تلاشی لی جس کے بعد مزید دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ بائیڈن کے وکیل کے مطابق تلاشی کے دوران ملنے والی 6 اشیا کی درجہ بندی بطور حساس مواد کی گئی جسے محکمہ انصاف کے حکام نے قبضے میں لے لیا، ضبط کیے جانے والے کچھ نئیکاغذات بائیڈن کی سینیٹر شپ اورکچھ نائب صدر کے دور کے ہیں۔ دوسری جانب میڈیا  رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن نے اس صورت حال کو ایک معصومانہ غلطی قرار دیا ہے۔
  بائیڈن

مزید :

صفحہ اول -