محسن نقوی نگران وزیراعلٰی پنجاب مقرر، الیکشن کمیشن کا فیصلہ مستر د کرتے ہیں: تحریک انصاف

محسن نقوی نگران وزیراعلٰی پنجاب مقرر، الیکشن کمیشن کا فیصلہ مستر د کرتے ہیں: ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں محسن رضا نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر  سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر چاروں ارکان شریک ہوئے۔اجلاس میں محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ تقرری کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے تجویز کیے گئے تھے جبکہ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کے نام دیے تھے۔دریں اثنا الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان کی حلف برداری کے لیے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا۔ دوسری طرف  پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ محسن نقوی جیسے متنازعہ شخص کو وزیراعلیٰ مقرر کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے مایوس کیا، اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ کارکنان تیاری کریں عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔

محسن نقوی

مزید :

صفحہ اول -