کیلیفورنیا، چین کے سال نو کی تقریب میں فائرنگ 10افراد ہلاک، 16زخمی 

کیلیفورنیا، چین کے سال نو کی تقریب میں فائرنگ 10افراد ہلاک، 16زخمی 

  

    لاس اینجلس (آئی ا ین پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نئے چینی سال کے حوالے سے ہونیوالی ایک تقریب میں فائرنگ سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس کے مانٹیری پارک نامی علاقے میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کی گئی جس سے 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ ابھی ہلاکتوں کے سرکاری اعدادوشمار جاری نہیں کیے گئے مگر پولیس ذرائع نے بتایا کہ خواتین بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔فائرنگ کا واقعہ علاقے کے ایک ڈانس کلب میں مقامی وقت کے مطابق رات 10بجے کے بعد پیش آیا۔ خیال رہے کہ لاس اینجلس میں چینی نئے سال کے آغاز پر 2 روزہ تہوار کے لیے لاکھوں افراد جمع ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا میں پوسٹ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار اور امدادی سروسز کے ورکرز اس علاقے میں متاثرین کی مدد کررہے ہیں۔ زخمی افراد کو متعدد ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، فائرنگ کرنے کے بعد ملزم فرار ہو گیا،تاہم یہ واضح نہیں کہ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے یا نہیں۔

کیلیفورنیا  فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -