ڈیرہ،تفریحی مقام شیخ بدین  میں 4 سال بعد برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ 

ڈیرہ،تفریحی مقام شیخ بدین  میں 4 سال بعد برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ 

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم پرواقع پرفضاء تفریحی مقام ”شیخ بدین“پر 2019 کے بعد  گزشتہ روز2023کی پہلی برفباری کے بعد سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہوگیا‘ شیخ بدین جنت نظیر جنوبی پختونخوا کا خوبصورت پہاڑی سلسلہ ہے جہاں گزشتہ روز 4سال کے بعد برفباری ہوئی‘ جس کے بعد سیاحوں اور ڈیرہ اسماعیل خان و لکی مروت کے شہریوں نے شیخ بدین کا رخ کرلیا‘ برف باری سے علاقے میں برف کی سفید چادر بچھ گئی‘ تاہم حکومت کی طرف سے شیخ بدین میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے لوگوں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے‘ حکومت کی طرف سے شیخ بدین کو جانے والے راستوں کی تعمیر کا کام بھی سست روی کا شکار ہے‘ جبکہ شیخ بدین نیشنل پارک کی تعمیر بھی سست روی کا شکار ہے‘ جس کی وجہ سے عوام کو اس کے فوائد عرصہ دراز سے میسر نہیں ہیں‘ اہلیان علا قہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ بدین پارک اور شیخ بدین کو جانے والے راستوں کی تعمیر کا کام تیز کیاجائے تاکہ اس کے فوائد عوام تک پہنچ سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -