سکھر،بلدیاتی نظام مکمل طور پر تباہ حالی کا شکار ہے‘ زبیر حفیظ 

 سکھر،بلدیاتی نظام مکمل طور پر تباہ حالی کا شکار ہے‘ زبیر حفیظ 

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ نے کہا کہ سکھر کا بلدیاتی نظام مکمل طور پر تباہ حالی کا شکار ہے۔ سیوریج سسٹم بدترین صورتحال سے دوچار ہے، جابجا نالیاں اور گٹر ابل رہے ہیں اور سکھر کی عوام کے اربوں روپے کرپشن کی نذر ہو چکے ہیں۔اس بدترین صورتحال کی تمام تر ذمہ داری ماضی کی حکمران پارٹی اور اس کے اتحادیوں پر ہے، سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سکھر کے شہریوں کو بلدیاتی سہولیات ملنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں سکھر کے مقامی حال میں میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی کارکردگی کو منہ چڑا رہے ہیں تو گندگی سے اٹھنے والی تعفن کی وجہ سے مختلف بیماریاں بھی پھیل رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ منتخب نمائندگان کیساتھ اب سرکاری افسران بھی شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -