تانیہ خاص خیلی کیس: قتل میں استعمال کی جانے والی موٹر سائیکل عدالت میں پیش

تانیہ خاص خیلی کیس: قتل میں استعمال کی جانے والی موٹر سائیکل عدالت میں پیش

  

حیدرآباد(نامہ نگار) تانیہ خاصخیلی کے قتل کے مقدمے کی سماعت سیہون کے ایڈیشنل جج کی عدالت میں ہوئی جہاں تانیہ قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل پیش ہونے اوراقدام قتل کے جرم میں ملوث سہولتکار کی گواہی کے بعد اگلی پیشی کے لئے 4فروری کی تاریخ دے دی گئی۔ اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ لیاقت خاصخیلی، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیئر رہنما ظفر اقبال، جاوید ملک  اور تانیہ خاصخیلی کی بہن دعا خاصخیلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ عدالت جلد تانیہ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر انصاف کا بول بالا کرے گی۔واضح رہے کہ تانیہ خاصخیلی قتل کو پانچ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اس دوران تانیہ کو انصاف دلانے کی جدو جہد میں اس کی والدہ خورشید خاصخیلی بھی اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ اب اس جدوجہدکا بیڑہ تانیہ کی چھوٹی بہن دعا خا صخیلی نے اٹھایا ہے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکورمسلسل مظلوم تانیہ خاندان کی دادرسی اور معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملزمان کی جانب سے تانیہ کی فیملی کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کے بعد کیس کی ہر سماعت پر پاسبان کی جانب سے ایک ٹیم دعا خاصخیلی کے ہمراہ کورٹ میں اس کے ساتھ موجود ہوتی ہے۔ پی ڈی پی کے چیئرمین الطاف شکور کا عزم ہے کہ مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی تک ہر طرح سے ان کی مدد جاری رکھی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -