رزمک سیاحوں کیلئے پسندیدہ مقام ہے،ڈی سی ریحان گل خٹک 

   رزمک سیاحوں کیلئے پسندیدہ مقام ہے،ڈی سی ریحان گل خٹک 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان ریحان گل خٹک نے رزمک انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارف باری کے سیزن میں رزمک میں سیاحوں کی آمدو رفت پر خصوصی توجہ دیں اور انکے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے، رزمک سیاحوں کے لئے پسندیدہ مقام ہے،یہاں سیاحوں کو کم قیمت اور کم وقت میں خوبصورت اور دلکش نظارے میسر ہوتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رزمک میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک فوج مل کر سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ رزمک سیاحوں کے لئے پسندیدہ مقام ہے اور سیاحت کی لیے لوگوں کے ہجوم سے اسکی خوبصورتی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے رزمک انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ تمام چیک پوسٹوں کے ساتھ رابطہ میں رہ کر دور دراز سے آنے والے سیاحوں کی آمدورفت میں آسانی پیدا کریں تاکہ وہ لوگ شمالی وزیرستان کے برفیلے موسم سے لطف اندوز ہو کر اس کو اجاگر کریں اور سیاح بہترین یادوں کے ساتھ رخصت ہوں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -