خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
پشاور(سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پشاور میں موسم سرد اورمطلع جز وی ابر آلودرہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، مالاکنڈ،ایبٹ آباد،مانسہرہ،بونیر،شانگلہ،میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، بارش اور برفباری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کلام میں منفی 9اور مالم جبہ میں منفی 6 ریکارڈ، پشاور میں درجہ حرارت 5 ریکارڈ کیا گیا مالم جبہ میں 2 انچ برفباری ہوئی۔ بارش اور برف باری کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کی نئی منگل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔