سیاسی و معاشی بحران‘ وجہ غیر منصفانہ تقسیم ہے‘ فائق شاہ 

سیاسی و معاشی بحران‘ وجہ غیر منصفانہ تقسیم ہے‘ فائق شاہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں میں غیر منصفانہ تقسیم، عدم مساوات اور اقربا پروری نے سیاسی اور معاشی عدم استحکام پیدا کر رکھا ہے 75 سال سے سیاسی بحران ختم ہوا نہ معیشت سنبھل سکی وجہ صرف عوام اور حکومت کے درمیان عدم اعتماد ہے، انہوں نے کہا کہ آج شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور مصطفی نواز کھو کھر جیسے لوگ بھی متبادل معاشی فورم کا مطالبہ کر رہے ہیں حالانکہ امن ترقی پارٹی 2017 ء میں بورڈ برائے حکمت و ایمانداری BWH کا عملی تصور دے چکی ہے اس پر عمل کیا جائے تو بلوچستان سمیت دیگر صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مکمل استحکام آ جائے گا۔ محمد فائق شاہ نے کہا کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار بڑے دعوے لے کر آئے تھے مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان بپا ہے اور وہ اپنے اقتدار کیلئے لڑ رہے ہیں معیشت کی سمجھ ہے نہ سیاست کی، بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے اعلانات کرتے پھر رہے ہیں حالانکہ موروثی سیاست نے جمہوریت کو شدید نقصان پہنچایا ہے سندھ کے حالات سولہ سالہ مسلسل اقتدار کے باوجود نہیں بدل سکے آگے کیا امید ہوگی صرف اقتدار ان کا مقصد ہے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا گیا فی الفور بورڈ برائے حکمت و ایمانداری بنایا جائے اور اصلاحات لائی جائیں جس کے بعد انتخابات ہوں تاکہ عوامی مسائل حل ہو سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -