سکھر، دکھی انسانیت کی خدمت سے قلبی سکون ملتا ہے، فرخ شاہ 

سکھر، دکھی انسانیت کی خدمت سے قلبی سکون ملتا ہے، فرخ شاہ 

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی پی کے رکن سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ نے کہا ہے کہ ہم سب کو چاہئے کہ فلاح و بہبودکے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت سے قلبی سکوں مہیسر ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیو پنڈ وسیر محلہ میں شہید بے نظیر بھٹو ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے دفتر کے افتتاحی تقریب و عہدے داروں کے چناؤ کے حوالے سے منعقد تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا اس موقع پر شہید بے نظیر بھٹو ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے عہدے داروں کا چناؤ عمل میں لایا گیا جس میں چیئرمین رفیق احمد کھوسہ، وائسچئیرمین نثار احمد وسیر،صدر ممتاز علی مہر،سسنئیر نائب صدر سراج احمد وسیر،نائب صدر فضل اللہ درانی، جنرل سیکریٹری  ضمیر احمد گھنیو،ڈپٹی جنرل سیکریٹری خالد حسین ستی،انفارمیشن سیکریٹری اویس احمد بلوچ،فنانس سیکریٹری  لیاقت علی کھوسہ،رابطہ سیکریٹری وقار احمد سومرو،آفیس سیکریٹری غلام شبیر سومرو منتخب ہوئے۔نومنتخب عہدے داروں کو سید فرخ شاہ نے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی وہ تنظیم کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے اس موقع پر معززین عبدالسمیع پیرزادہ،غلام مرتضی گھانگھرو،محمد رمضان عباسی.ہادی بخش گوپانگ،جمال الدین نوناری، عمران پیرزادہ،حاجی محمد اسلم وسیر،غلام سرور وسیر،عزیز پٹھان،جہانگیر، جہانزیب،افضل علی وسیر،ایاز احمد وسیر،سیف اللہ وسیر،محمد علی وسیر،لیاقت علی شاہ،سجاد علی وسیر،امجد علی کولاچی و دیگر موجود تھے۔تقریب میں  شہید بے نظیر بھٹو ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے نومنتخب عہدے داروں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -