کالے شیشوں کا استعمال‘3626 افراد کیخلاف کارروائی

کالے شیشوں کا استعمال‘3626 افراد کیخلاف کارروائی

  

پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کالے شیشوں کے استعمال پر 1 ماہ کے دوران 3626 افراد کے خلاف کارروائی کی۔ چیف ٹریفک آفیسر شہزادہ عمر عباس بابر کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ ٹریفک افسران نے کارروائیوں کے دوران کالے شیشوں کے استعمال پر مجموعی طور پر 3626 افراد کی گاڑیوں کے شیشوں سے کالے سٹکرز اتار لئے گئے اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں۔ چیف ٹریفک آفیسر شہزادہ عمر عباس بابر نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔  اس ضمن میں ٹریفک پولیس نے پورے شہر میں ایسے سٹکرز بیچنے والے دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کی گاڑیوں پر کالے سٹکرز لگانے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف ضلعی پولیس کے ساتھ ملکر قانونی کارروائی کی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -