عمران نیازی ایک سیاسی انتشار ہے، ناصر حسین شاہ 

عمران نیازی ایک سیاسی انتشار ہے، ناصر حسین شاہ 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی زیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی ایک سیاسی انتشار ہے جو آئے دن ملکی اداروں اور سیاسی قیادت کو متضاد بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی سیاست کے نام پر تخریب کاری کر رہا ہے، وہ ملک کے اثاثے، سلامتی اور معیشیت کے لیے نقصان دہ ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا ہے اس لئے سب پر لازم ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کے مفاد میں کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو بھی شہر کی ترقی، خدمت کے جذبے کے ساتھ حقیقت پسندانہ فیصلے کرنے ہونگے،  جس تظیم نے اکثریت حاصل کی ہے میئر شپ پر اس کا حق تسلیم کرنا ہوگا۔ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت جلد اپنے میئر کا امیدوار نامزد کریگی جس کی شخصیت کا اپنا اثر ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -