حیات آباد فیز تھری کے مکین پینے کے صاف پانی سے محروم 

حیات آباد فیز تھری کے مکین پینے کے صاف پانی سے محروم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کے علاقہ حیات فیز تھری سیکٹر کے 2کے بیشتر سٹریٹس میں غیر معیاری پانی سے شہری بیمار ہونے لگے اہلیان علاقہ نے متعلقہ حکام سے اس حوالے سے نوٹس لیکر فوری صاف پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے اہلیان علاقہ کے مطابق سیکٹر کے 2کے سٹریٹ 23اور 11میں پانی کا معیار ٹھیک نہیں جسکی وجہ سے مذکورہ گلیوں کے درجنوں افراد مختلف بیماریوں کاشکار ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق پانی کا بل بھی باقاعدگی سے ادا کرتے  ہیں لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے صاف پانی کی عدم فراہمی تشویش ناک ہے جبکہ متعلقہ حکام کو متعدد بار شکایات بھی کیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو ئی۔ اہلیان علاقہ نے اس حوالے سے نوٹس لیکر فوری صاف اور معیاری پانی کی فراہمی ممکن بنانے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔