ڈیرہ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1 ،2اور 3میں سکیورٹی گورذ نوکریوں سے برطرف

ڈیرہ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1 ،2اور 3میں سکیورٹی گورذ نوکریوں سے برطرف

  

    ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے دور حکومت میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1‘ نمبردو اور نمبر3 میں 6ماہ قبل کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے 18سیکورٹی گارڈز کو حکومت کے جاتے ہی نوکریوں سے برطرف کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد پی ٹی آئی دور میں بھرتی ہونیوالے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا‘ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1‘ نمبردو اور نمبر3میں 6ماہ قبل 25ہزار روپے ماہوار کنٹریکٹ بھرتی ہونیوالے 18سیکورٹی گارڈز کو کالج انتظامیہ نے نوکریوں سے فارغ کردیا‘ مذکورہ سیکورٹی گارڈز کو مختلف یونین کونسلز کے ناظمین کی سفارش پر سابق وفاقی وزیر نے نوکریوں پر بھرتی کیا تھا‘ نوکریوں سے فارغ ہونے کے بعد غریب سیکورٹی گارڈز کے گھروں میں فاقے پڑنے لگے‘ متاثرہ سیکورٹی گارڈز نے سابق وفاقی وزیر اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو نوکریوں پر بحال کیا جائے تاکہ وہ مہنگائی کے اس دور میں اپنا گزر بسر آسانی سے کر سکیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -