مارٹا وومن فٹبال کلب کے وفد کی ملائشین قونصل جنرل سے ملاقات 

مارٹا وومن فٹبال کلب کے وفد کی ملائشین قونصل جنرل سے ملاقات 

  

کراچی (پ ر) مارٹا وومن فٹبال کلب کے وفد کی ملائشین قونصل جنرل ہرمین ہارڈیناٹا بن احمد سے ملاقات، کھیلوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق مارٹا وومن فٹبال کلب کے وفد نے سرپرست اعلیٰ مصطفی کمال فاروقی کی قیادت میں ملائشین قونصلیٹ میں قونصل جنرل سے ملاقات کی اور مارٹا کلب کے بارے میں بریفنگ میں کہا کہ 2011 میں کلب قائم کیا گیا اور شہر قائد میں گراس روٹ لیول پر فٹبال کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں۔ اسکول اور کالج کے طلباء کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے فٹبال کھیل کی جانب راغب کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کیے جاتے ہیں اور طلباء اس میں بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ مارٹا کلب کے صدر رئیس خان نے بتایا کہ3 سے 10 مارچ تک کراچی سپر وومن فٹبال کپ کے نام سے ایک فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کررہے ہیں جس میں کراچی کی 8ٹاپ ٹیمیں شرکت کریں گے۔ اپنی مدد آپ کے تحت فٹبال کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ ملائشین قونصل جنرل ہرمین ہارڈیناٹا بند احمد نے مارٹا کلب کی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا جانے والا گیم ہے۔ اس سلسلے میں جوبھی تعاون ممکن ہوگا، ہم کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -