خیبر، بجلی کا 132کے وی بڑا ٹاور گرنے سے لنڈی کوتل کی بجلی منقطع

خیبر، بجلی کا 132کے وی بڑا ٹاور گرنے سے لنڈی کوتل کی بجلی منقطع

  

   خیبر (بیورورپورٹ)  بھیگیاڑی کے قریب پہاڑ وں میں گزشتہ رات بجلی کے kv132 لائن کا بڑا ٹاورز گرنے سے لنڈیکوتل سب ڈیویژن کی بجلی منقطع ہو گئی ہے جس کے باعث علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جمرود بھیگیاڑی کے پہاڑوں میں گرنے والے ٹاور پر مرمتی کام کے لئے ٹیسکو اہلکار اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے امدادی کارروائیاں شرو ع کر دی ہیں اس حوالے سے ضلع خیبر ٹیسکو ایکسئین شاہد خان نے رابطے پر بتایا کہ متاثرہ ٹاور کے لئے عملہ اور سامان بھیج دیا گیا ہے  اور کام مکمل ہونے کے بعد جلد ہی لنڈیکوتل تحصیل کی بجلی بحال  کی جائیگی الخدمت فاونڈیشن اور جماعت اسلامی کے رضاکاروں نے حسب سابق ٹاؤرز گرنے کی خبر ملتے ہی رضاکاروں کی ٹیم بھیج دی تاکہ سامان پہنچا سکے اورمرمت کے کام میں تعاؤن کریں دوسری طرف علاقے کے عوام نے شگئی کے مقام پر بجلی کے ٹاورز سے نٹ بولٹ چوری کرنے اور ٹاورز گرانے پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت کے  متعلقہ حکام اور پولیس افسران سے ان واقعات کی روک تھام اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر عوام نے ٹاؤرز گرانے کے واقعات اور لنڈی کوتل کو معمولی بجلی معطلی پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -