بہاولپور، غریب مزدور پر رشتہ داروں کا حملہ، وحشیانہ تشدد، کارروائی شروع

  بہاولپور، غریب مزدور پر رشتہ داروں کا حملہ، وحشیانہ تشدد، کارروائی شروع

  

 بہاول پور (بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ بیورو)  نواحی علاقہ بستی گھوٹیہ چک واہنی کا رہائشی غریب مزدور عامر گھوٹیہ گھر جا رہا تھا کہ اوباش رشتہ داروں رب نواز، محمد نواز، شاہ نواز، اللہ نواز پسران عبدالرحیم، حسن ولد فضل حسین اقوام(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

 گھوٹیہ نے گھریلو خواتین کی معمولی تکرار کا بہانہ بنا کر دبوچ لیا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ اگر ہمارے خلاف کوئی کارروائی کی تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ متاثرہ شخص نے پولیس تھانہ صدر احمد پور شرقیہ کو ملزمان کے خلاف وقوعہ کی درخواست دی جس  پرپولیس نے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔متاثرہ شخص عامر گھوٹیہ نے بتایا کہ ملزمان جرائم پیشہ عناصر، جھگڑالو،جھوٹے درخواست باز اور عادی مجرم ہیں۔ جھوٹے مقدمات درج کرانا ان کا وطیرہ ہے اور ہر وقت ہراساں کرتے رہنا ان کا معمول ہے۔ ان کے کرتوتوں کی وجہ سے پورا علاقہ ان لوگوں سے پریشان ہے۔ انہوں نے آئی جی پنجاب، آر پی او اور ڈی پی او بہاولپور سے ملزمان کے خلاف سخت قانونی و تادیبی کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -