جام پور، بزرگ خاتون قتل، 5دن میں واردات ٹریس، مقدمہ درج، کارروائی تیز

  جام پور، بزرگ خاتون قتل، 5دن میں واردات ٹریس، مقدمہ درج، کارروائی تیز

  

جام پور(نامہ نگار)تھانہ سٹی جام پور کی حدود میں پانچ دن کے اندر اندھے قتل کا معملہ حل ہوگیا تفصیل کے مطابق چند روز قبل مورخہ 15/01/23 کو تھانہ سٹی جام پور کی حدود میں 60 سالہ خاتون مسما کندن مائی بیوہ منظور حسین (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

قوم میراثی سکنہ نزد شیرو اڈا کی بوری بند نعش ملی تھی جسکو نا معلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ناحق قتل کر کے اسکی نعش ایک بورے میں باندھ کر کوٹلہ دیوان روڈ کی نہر پر پھینک دی تھی مقامی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کے کے تفتش شروع کر دی۔ *جناب ڈی پی او صاحب راجن پور* نے  DSP/SDPO سرکل جام پور ثنااللہ خان مستوئی  کی سربراہی میں SHO سٹی جام پور محمد اختر خان ہجبانی،SHOصدر جام پور محمد اسحاق جان،ضیاالمصطفی SI،غلام شبیر ASI آئی ٹی ایکسپرٹ،حافظ شفیق الرحمن ASI انچارج CIA پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔خصوصی ٹیم نے دن رات محنت کر کے  اندھے قتل کا معمہ مختصر وقت میں حل کر لیا۔ جام پور پولیس کے اس اقدام پر متوفیہ کیورثا اور اہل جام پور نے ٹیم ممبران کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی مبارک باد دی اور جناب ڈی پی او صاحب  راجن پور کو خراجِ تحسین پیش کیا،،،،

مزید :

ملتان صفحہ آخر -