عمران خان ملک کو معاشی مسائل سے نجات دلاسکتے ہیں، شاہینہ نجیب

عمران خان ملک کو معاشی مسائل سے نجات دلاسکتے ہیں، شاہینہ نجیب

  

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ عمران خان کی روبروز بڑھتی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ وہ عوام کا سچا ہمدرد ہے وہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی جنگ لڑ رہا ہے عوام کو بجا طور پر یہ یقین ہو چکا ہے کہ صرف عمران خان ہی وہ لیڈر ہے جو نہ صرف سیاسی اور معاشی گرداب میں گھر پاکستان کو نکال سکتا ہے(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 بلکہ اسے ترقی کی رہ پر گامزن کرکے اقوام عالم میں بھر پور عزت و احترام دلا سکتا ہے۔ اور یہی وہ لیڈر ہے جو عوام کو نہ صرف بنیادی انسانی و آئینی حقوق بشمول حقیقی آزادی دلاسکتا ہے بلکہ وفاق پاکستان کو قائم دائم اور مضبوط بھ رکھ سکتا ہے اس لیے عوام عمران اور اس کے مطالبے الیکشن کراؤ ملک بچاؤ کے ساتھ دل و جان سے کھڑی ہے ڈاکٹر شاہینہ نے مزید کہا کہ پورے پاکستان کی طرح ڈی جی خان بھی پی ٹی آئی کا قلعہ ثابت ہو گا اور آئندہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی یہاں سے کلین سوئپ کرے گی۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -