حکمران فوری طور پر الیکشن کا اعلان کریں، جاوید اقبال وڑائچ

      حکمران فوری طور پر الیکشن کا اعلان کریں، جاوید اقبال وڑائچ

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ملکی مسائل اور ان سے نجات کا واحد حل فری اینڈ فیئر الیکشن ہیں، پی ڈی ایم جماعتیں ملک سے مخلص ہیں تو فوری انتخابات کا اعلان کریں تاکہ جو جماعت جیتے وہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن ہو۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ 13 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم پر عمران خان کی مقبولیت کا خوف طاری ہے اور اسی ڈر سے انتخابات سے(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

 راہ فرار کی کوششوں میں ہیں لیکن پی ڈی ایم ٹولے کو بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان کے ایک بیان پر 70 ایم این ایز کے استعفی فوری منظور کر لیے، ہم بھی استعفی منظور کرانے گئے لیکن سپیکر بھاگ گیا انشا اللہ اپنا استعفی منظور کروا کر آئیں گے اور عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے، انہوں نے کہاکہ عوام باشعور ہے اور عمران خان نے ملک دشمنوں کے چہرے عوامکے سامنے واضح کردیئے ہیں انشا اللہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی پھر عوام کے حقیقی دور کا آغاز ہوگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -