رحیم یارخان،لیگی رہنما کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے جیتے گی چوہدری شفیق، نعیم شفیق، چوہدری شوکت علی

رحیم یارخان،لیگی رہنما کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان، آئندہ الیکشن میں پی ...

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)سابق ایم پی اے چوہدری محمد شفیق اور سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق کی حلقہ پی پی 263 میں بھرپور انتخابی مہم جاری، معروف سیاسی شخصیت چوہدری شوکت علی اپنے ساتھیوں سمیت (ن) لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، ملک کو بحرانوں سے صرف عمران خان نکال سکتا ہے اور اس مشکل وقت میں (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

پوری قوم عمران خان کا ساتھ دے، چوہدری شوکت علی کا بیان۔ گذشتہ روز یونین کونسل بہشتی میں انتخابی مہم کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ایم پی اے چوہدری محمد شفیق اور سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق نے خصوصی شرکت کی اس دوران چوہدری شوکت علی نے اپنے ساتھیوں سمیت (ن) لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہاکہ ملک شدید بحرانوں میں دھکیل دیا گیا ہے جسے دوبارہ ترقی کی جانب گامزن صرف عمران خان کرسکتا ہے اس لیے پوری قوم اس مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دے اور دوتہائی اکثریت سے پی ٹی آئی کو کامیاب کرائے، اس موقع پر چوہدری محمد شفیق اور چوہدری نعیم شفیق نے کہاکہ وہ پارٹی میں شامل ہونے والی شخصیات کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انشا اللہ عوام کے تعاون سے پاکستان تحریک انصاف سرخرو ہو گی، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں جو باریاں لے کر ملک کو لوٹتے رہے اور اب رجیم چینج کے ذریعے اپنے کیس ختم کروا کر عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل گئے انشا اللہ عوام ان ملک دشمنوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، اس موقع پر چوہدری محمد علی، چوہدری خضر حیات، چوہدری شوکت حیات، چوہدری محمد اشرف، چوہدری نعمان صغیر، حافظ افتخار، چوہدری اعجاز، چوہدری عمران جبار، عدنان اشرف سنگھیڑا سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -