عمران خان کی ملک دشمن سیاست ”دفن“  کردینگے،سید علی حیدر گیلانی

  عمران خان کی ملک دشمن سیاست ”دفن“  کردینگے،سید علی حیدر گیلانی

  

بٹہ کوٹ،بارہ میل(نمائندہ پاکستا ن،سپیشل رپورٹر) ملک اور جمہور دشمن پالیسیو ں نے عمران نیازی کو بند گلی مئیں لاکھڑا کیا، فتنہ خان کی”اسمبلیاں اسمبلیاں“‘ کھیلنے کی سیاست اپنے اختتا م کو پہنچ گئی ہے،عمران نیازی ملکی تاریخ کے غیر سنجیدہ ترین سیاستدان ثابت (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

ہو ئے،غیورعوام ضمنی انتخاب میں عمران نیازی کی ملک دشمن سیاست مکمل دفن کردیں گے،پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، توانائی معاہدے رو س سے تعلقات کے نئے دو ر کا آغاز ثابت ہوں گے،چیئر مین پیپلز پارٹی/ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی کامیاب بیرون ملک کامیاب دوروں سے ملک دو بارہ دوست ممالک کا اعتما د حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہاہے،ان خیالا ت کا اظہارپیپلز پارٹی کے صو بائی راہنماء سابق رکن پنجاب اسمبلی،مخدوم سید علی حیدر گیلانی نے گزشتہ شب ”گیلا نی ہاؤ س“ میں کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کوبحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہی ا تحادی حکومت کانصب العین ہے انہوں نے کہا کہ چیئر مین پیپلز پارٹی وزیر خار جہ بلاول بھٹوکے کامیاب بیرونی دو روں سے پاکستان اپنے کھو ئے دوست ممالک کے اعتما د بحال کرنے میں کامیاب رہے ہیں پاک روس توانائی معاہدے نہ صرفملکی توانائی کی ضروریا ت پوری کرنے بلکہ مستقبل میں رو س کے ساتھ بہترین ااقتصادی تعلقات کاباعث ثابت ہوں گے،انہپوں نے کہا کہ عمران نیازی ملکی تاریخ کا غیر سنجیدہ اوربیانیے بد لنے کاماہر سیاستدان رہاانہوں نے کہا کہ ذاتی مفاداتر کے لئے قومی مفادات داؤ پرلگانے سے گریز نہیں کیا اس موقع پر مہر حاجی محمدرمضان چندا، اظہرعلی بھنگو بھی مو جود تھے۔۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -