میرج ہالز اور بیکریز یونٹس پر چھاپے، جرمانے، وارننگ

میرج ہالز اور بیکریز یونٹس پر چھاپے، جرمانے، وارننگ

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) ڈی جی فوڈ اتھارٹی  ہدایات پر عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق بوسن روڈ،شالیمار میٹرو اسٹیشن معصوم شاہ روڈ ملتان میں 3 میرج ہالز کو کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر 50 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔مصالحوں کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے اور ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پائے جانے پر میرج ہالز مالکان کو جرمانے کیے گئے۔اس کے علاوہ ملتان میں 2 سویٹس اینڈ بیکرز یونٹ کو خوراک کی تیاری میں ناقابلِ (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

کلر،چائنہ سالٹ کی ملاوٹ کرنے پر 30 ہزارروپے کے جرمانے کر دیے گئے۔کھانے پینے کی اشیاء کو زمین پر سٹور کیا جا رہا تھا۔اسی طرح میاں چنوں خانیوال میں 2 شادی ہالز مالکان کو کھانوں کی تیاری میں ملاوٹی مصالحوں کا استعمال کرنے پر 40 ہزارروپے کے جرمانے کیے گئے۔مزید لڈن روڈ،ڈسٹی بیوشن یونٹ اور میلسی میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ کاربونیٹڈ ڈرنکس فروخت کرنے بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔مزید برآں دنیا پور لودھراں میں بیکری کو گندے فریزر میں خوراک سٹور کرنے جبکہ کولڈ کارنر کو ممنوعہ گٹکا بیچنے پر یکساں 15 ہزارروپے کے جرمانے کیے گئے۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ عوام تک معیاری خوراک پہچانا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -