ڈیرہ، ڈپٹی کمشنر، پولیٹیکل اسسٹنٹ کی جرنلسٹس تقریب میں شرکت، پریس کلب کی رجسٹریشن، صحافیوں کے مسائل حل کرنیکا وعدہ، سروس ڈیلیوری پر گفتگو

  ڈیرہ، ڈپٹی کمشنر، پولیٹیکل اسسٹنٹ کی جرنلسٹس تقریب میں شرکت، پریس کلب کی ...

  

ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور پولیٹیکل اسسٹنٹ اسد خان چانڈیہ نے سینئر صحافیوں کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری پریس کلب اسد اللہ خان داودی نے ادا کئے۔تلاوت کلام پاک شیخ محمد عرفان (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

نے پیش کی۔استقبالیہ سابق صدر انجمن صحافیان محمد فاروق غوری نے پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ڈیرہ غازیخان کی صحافی کیمونیٹی کی اپنے علاقے کے لئے کی گئی کاوشوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان کے صحافی دوستوں نے سیلاب کے دنوں میں دن رات محنت کرکیاپنیعلاقے کی جو خدمت کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے پریس کلب کی رجسٹریشن اور صحافیوں کے مسایل فوری حل کرنے کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اپ شہر بھر کے جائز مسایل  کے لئے آواز بلند کریں میں ان مسایل کیحل لئے ہر وقت حاضر ہوں۔انہوں نے تقریب میں مدعو کرنے پر تمام صحافی دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں صدر پریس کلب سجاد احمد خان چنوں نے نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں سابق صدر پریس کلب اسماعیل سیال کو عمرہ کی ادائیگی پر ڈپٹی کمشنر اور شرکا محفل نے مبارک باد پیش کی۔ تقریب میں چیئرمین پریس کلب شاہد خان خٹک۔صدر انجمن صحافیان ملک شاہد اعوان۔جنرل سیکرٹری انجمن صحافیان مجاھد خان لاشاری۔ سابق چیئرمین پریس کلب شیخ محمد شمشاد۔سابق صدر پریس کلب مدثر خان لاشاری۔ پی جے اے جنوبی پنجاب کے صدر شیخ محمد رمضان ندیم۔محمد جاوید بروہی۔عاشر اشفاق۔ محمد ظفر لنڈ۔ ملک عبدالعزیز۔ ظہور قریشی۔ملک مرید عباس  محمد علی میرانی۔ اعجاز احمد خان۔ میاں صفدر کے علاوہ درجنوں صحافیوں نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -