ملتان، جماعت اسلامی کا ورکرز کنونشن گھنٹہ گھر چوک پر دعوتی کیمپ، شہریوں کو شرکت کی آفر، سراج الحق کا خطاب متوقع

ملتان، جماعت اسلامی کا ورکرز کنونشن گھنٹہ گھر چوک پر دعوتی کیمپ، شہریوں کو ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر چوک پر ورکرز کنونشن کے سلسلہ میں دعوتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی کے علاوہ ضلعی ذمہ دران جماعت اسلامی و جے آئی یوتھ نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ ملک میں افراتفری معاشی (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

عدم استحکام ہے ملکی معیشت کو ظالم جاگیردار سرمایہ دار طبقہ نے تباہ کیا۔ملکی سیاست پر ایسے خاندانوں کا قبضہ ہے جو ملک اور قوم کی بجائے اپنے سرمائے اور اثاثہ بڑھانے میں مصروف ہیں۔ اب ان خاندانوں کو ہمیشہ کے لیے سمندر برد کرنا ہوگا۔عوام ووٹ کی طاقت سے انہیں سمندر برد کریں گی۔جماعت اسلامی ملتان اپنی  انتخابی کمپئن کا آغاز 29 جنوری سے کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ ظلم کی رات بہت طویل ہوچکی اب ایک صبح کے منتظر عوام اپنے حقیقی ہمدردوں کو پہچانیں جماعت اسلامی اپنے جھنڈے نام اور نشان کے ساتھ میدان میں مقجوس ہے۔اس موقع پر شہریوں کو ورکرز کنونشن کی دعوت بھی دی گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -