ڈی جی ایکسٹینشن اینڈ پروڈکشن لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب ڈاکٹرمحمود اعجاز کا وہاڑی کا دورہ، مختلف اداروں کا معائنہ

ڈی جی ایکسٹینشن اینڈ پروڈکشن لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب ڈاکٹرمحمود اعجاز کا ...

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ریسرچ اینڈ پروڈکشن لائیو سٹاک ساتھ پنجاب ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی نے ضلع وہاڑی کے مختلف اداروں کا دورہ کیا  انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس وزٹ کے موقع پر  ہدایات جاری (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

کرتے ہوئے کہا کہ پنشن کیسز، سروس بکس اور ملازمین کے دیگر معاملات کو شفاف طریقے سے چلایا جائے محکمہ لائیو سٹاک اور اس سے وابستہ ملازمین ملکی معیشت مں اہم کردار کر رہے ہیں ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک نے سول ویٹرنری ہسپتال وہاڑی میں اے ڈی پی لیبارٹری کے پراجیکٹ اور سہولت سنٹر کا بھی وزٹ کیا اور پراجیکٹ کی مکمل نگرانی کرنے کی ہدایت بھی کی۔اور کہا کہ پراجیکٹ کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور محکمہ لائیو سٹاک جانوروں کے علاج معالجہ کے حوالے سے سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -