این آر او ٹو، لٹیروں کو کلین چٹ دیدی گئی، شاہ محمود

  این آر او ٹو، لٹیروں کو کلین چٹ دیدی گئی، شاہ محمود

  

  ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمران اقتدار کو طول دینے کیلئے حیلے بہانے کررہے ہیں۔ ناکام نظام کو بچانے کیلئے غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ حکومت پر گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ طاری ہو چکی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کو جس ایجنڈے کے تحت ذمہ داری سونپی گئی وہ اسی ایجنڈے کے تحت کام کررہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ سے بچنے کیلئے  اور نام نہاد اپوزیشن لیڈر کو بچانے(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 کیلئے ہمارے اراکین کے استعفے منٹوں میں منظور کئے گئے۔ سپیکر صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے باقی اراکین اسمبلی کے استعفے بھی منظور کئے جائیں۔ فوری اور شفاف الیکشن ملک کی ضرورت بن چکے ہیں۔ حکمران الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔ ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے۔ جلداورشفاف الیکشن کروانا ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل 44 میں سابق چیئرمین ملک ظہور بھٹہ کی رہائش گاہ پر استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک اسحاق بھٹہ، ملک جاوید بھٹہ جانباز ملک عثمان ظہور بھٹہ ملک اعجاز بھٹہ جانباز ملک طاہر ثقلین سعیدی سمیت اہلیان علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -