عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں توڑ کر سیاسی قبر کھودی، علی حسن گیلانی

  عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں توڑ کر سیاسی قبر کھودی، علی حسن گیلانی

  

اُوچ شریف(سٹی رپورٹر)ڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی بہاولپور مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مخالفین کو سندھ کے بلدیاتی انتخابات شاندار کامیابی نہ جانے کیوں ہضم نہیں ہورہی،عمران نیازی نے پنجاب اسمبلی توڑ کر اپنی سیاسی قبر کھود لی ہے اب پنجاب میں نیازی کو نہ وہ اکثریت ملے گی اور نہ ہی ووٹ کے ذریعے عوامی پذیرائی ملے(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 گی۔غوث الاعظم ہاؤس میں عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی بلدیاتی الیکشن میں شاندار کامیابی عمران نیازی کیلئے سیاسی موت ثابت ہوئی،تحریک انتشار کے چیئرمین عمران نیازی اسمبلیاں توڑی ان کی تحریکی طاقت ختم ہوچکی ہے،عوام میں اب ان کی کوئی وقعت نہیں رہی ہے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ہماری انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے اور عوام کے دلوں میں بستی ہے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے تحریک انصاف جان بوجھ کر تماشا لگا رہی ہے اسمبلیاں توڑنے سے سیاسی تنازعہ حل نہیں ہوگا ملک میں سیاسی افراتفری آئینی و معاشی بحران کا اصل ذمہ دار عمران نیازی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -