ڈیرہ،ڈاکٹر کا والد قتل، پی ایم اے کا احتجاج بار ایسوسی ایشن کا بھی واقعہ پر اظہار مذمت آئی جی سے فوری کارروائی کا مطالبہ
جام پور(نامہ نگار) لیڈی ڈاکٹر مریم اور اس کے والد ڈیوٹی کے بعد واپس گھر کی طرف ارہے تھے کہ نامعلوم افرا د کی طرف سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس میں لیڈی ڈاکٹر کے والد موقع پر ہلاک ہو گئے۔ راجن پور کے پی ایم اے عہدیدران اور بار ایسویسی ایشن کے صدر کنور جمال اختر ایڈوکیٹ۔ میرخلیل احمد احمد سنجرانی ایڈوکیٹ۔ منصور احمد خان سنجرانی ایڈوکیٹ۔ راو (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
صفیرالحسن ایڈوکیٹ۔ محمد کلیم خان ایڈوکیٹ۔ حاجی عقیل احمد ایڈوکیٹ ودیگر نے دہشت گردوں کی طر ف سے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ائی جی پنجاب۔ ڈی ائی جی ڈیرہ۔ سے فوری طور پر ملزمان کی گرفتار کرکے عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے،،،