میپکو، مستقل نادہندگان کیخلاف آپریشن،72کروڑ روپے وصول

میپکو، مستقل نادہندگان کیخلاف آپریشن،72کروڑ روپے وصول

  

ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے مستقل نادہندگان کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 72کروڑ37لاکھ روپے وصول کر لئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں رننگ اور ڈیڈڈیفالٹرز کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔بجلی واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے کنکشنز منقطع کئے جارہے ہیں۔ رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی کے دوران 9 آپریشن سرکلوں میں 54ہزار863مستقل نادہند گان  سے 72کروڑ37لاکھ40ہزارروپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

گئے۔ ڈائریکٹر کمرشل میپکو اسد حماد نے بتایاکہ میپکو ملتان سرکل میں 15 ہزار 803 مستقل نادہندگان سے 18 کروڑ65لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 5 ہزار 346ڈیڈڈیفالٹرز سے 6کروڑ83لاکھ روپے، وہاڑی سرکل میں 3ہزار473ڈیڈڈیفالٹرز سے 5 کروڑ 72لاکھ روپے، بہاولپور سرکل میں 7ہزار891نادہندگان سے 10کروڑ66لاکھ روپے، ساہیوال سرکل میں 4ہزار798نادہندگان سے 6کروڑ74لاکھ روپے، رحیم یار خان سرکل میں 4ہزار207نادہندگان سے 7کروڑ88لاکھ روپے، مظفرگڑھ سرکل میں 8ہزار384ڈیفالٹرز سے 8کروڑ40لاکھ روپے، بہاولنگر سرکل میں 2ہزار136نادہندگان سے 3کروڑ85لاکھ روپے اور خانیوال سرکل میں 2ہزار825ڈیڈڈیفالٹرز سے 3کروڑ61لاکھ روپے وصول کئے گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -