پی پی آئندہ انتخابات میں کلین سوئیپ کرے گی، جاوید اکبر ڈھلوں 

  پی پی آئندہ انتخابات میں کلین سوئیپ کرے گی، جاوید اکبر ڈھلوں 

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر و سابق ایم پی اے انجنیئر جاوید اکبر ڈھلوں نے کہاہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی تاریخی کامیابی عوام کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور پوری قوم اس وقت اپنی نظریں پاکستان(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 پیپلزپارٹی پر جمائے بیٹھی ہے، بلدیاتی انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی کلین سویپ کرے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاق کی علامت اور عوام کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت کو پروان چڑھانے پر زور دیا اور عوام کی طاقت سے کامیابیاں سمیٹیں، انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی تاریخی کامیابی عوام کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے انشا اللہ عوام کی طاقت سے عام انتخابات میں بھی فتح یاب ہوں گے اور عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -