منی بجٹ، غریبوں کو مارنے کا منصوبہ فائنل، چند دن اہم
میلسی (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ سندھ کے علاقے ٹنڈو الہ یار میں بتدریج 5 بھوکے بچوں کے ماں باپ کی آٹے کے بحران کی بناپر ایک ہی پھندہ لگا کر خود کشی نے ہر ماں باپ کے دل کو دہلادیا ہے جبکہ پی ڈی ایم جو اس اندھیر نگری کی موجد ہے کراچی میں اپنے یوم فتح منانے میں مصروف ہے۔ان خیالات کااظہا ر انہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
حکومت فروری کے آغاز میں 200 ارب کا منی بجٹ لا رہی ہے تاکہ آئی ایم ایف کو خوش کر سکے جس سے غریب عوام کو مزید مہنگائی برداشت کر نا پڑے گی انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلی بیورو کریسی کے تبادلوں سے الیکشن پر اثر انداز ہوتے ہیں اس لیے پی ٹی آئی غیر جانبدار نگران وزیر اعلی کا پنجاب میں تقر ر چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم۔لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی پیر امین ا الحسنات کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شرکت سے پارٹی مستحکم ہوئی ہے۔محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا کہ. یورپ نے ایک مرتبہ پھر اسلامو فوبیا میں مزاہب کے تقدس کی سویڈن میں بے حرمتی کر کے ہمارے دلوں کو دکھایا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں او آئی سی ان نابکار افراد کی سزا کو یقینی بنوائے۔انہوں نے کہا کہ دوستوں کی۔مشاورت اور پارٹی کے چیرمین عمران خان کی ہدایت پر پی پی 236 کے الیکشن میں حصہ لیں گے کیونکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں دو تہائی اکثریت سے اگلے 60 روز کے اندر طے شدہ الیکشن کے امیدواروں کا خود عمران خان بہ نفس نفیس فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کھچی گروپ نے 2018 کے الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیے انہیں پورا کیا۔اور آئندہ بھی سب ساتھیوں کی مشاورت سے چلیں گے #