استعفے واپس لینے کیلئے پارلیمنٹ آنے والے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو سپیکر ہاﺅس جانے سے روک دیاگیا

استعفے واپس لینے کیلئے پارلیمنٹ آنے والے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو سپیکر ...
استعفے واپس لینے کیلئے پارلیمنٹ آنے والے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو سپیکر ہاﺅس جانے سے روک دیاگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے استعفے واپس لینے کیلئے پارلیمنٹ آنے والے ارکان قومی اسمبلی کو سپیکر ہاﺅس جانے سے روک دیاگیا۔

نجی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے 45 ایم این ایز استعفے واپس لینے کیلئے پارلیمنٹ پہنچے اور سپیکر ہاﺅس کی طرف جانے لگے تو عملے نے انہیں روک دیا،سپیکر کی عدم دستیابی پر پی ٹی آئی ارکان نے الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کیاہے،پی ٹی آئی ارکان چیف الیکشن کمشنر کو استعفوں کی واپسی سے آگاہ کریں گے ۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم 45 ارکان اسمبلی عمران خان کی ہدایت پر سپیکر قومی اسمبلی کے پاس آئے تھے ، ہم جعلی اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے آئے تھے ،امپورٹڈ حکومت نے 4 دن کیلئے پارلیمنٹ بند کردی ، مطالبہ ہے سپیکر یا سیکرٹری اسمبلی ہمیں ملیں تاکہ اپنے استعفیٰ واپس لیں ۔

ان کاکہناتھا کہ یہ عمران خان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ،ہم نے استعفے واپس لینے کی ای میل بھی کردی ، جنرل الیکشن تک انہیں بھاگنے نہیں دیں گے،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہماری جانب سے اپوزیشن لیڈر بنانا ناگزیر ہے،آج ہم سپیکر قومی اسمبلی کی رہائشگاہ جائیں گے،ہم اسمبلی میں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کیلئے جا رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -