گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے نگران وزیراعلٰی محمد اعظم کی ملاقات

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے نگران وزیراعلٰی محمد اعظم کی ملاقات

  

     پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان نے گزشتہ روز تقریب حلف برداری کے بعد گورنرہاؤس پشاورمیں انکے دفتر میں ملاقات کی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش، انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری، مئیر پشاور حاجی زبیر علی بھی ملاقات میں موجود تھے. گورنر نے اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا.ملاقات میں صوبے میں مجموعی صورتحال سمیت نگران صوبائی حکومت کے کردار و امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -