لاہور میں کھڑکی میں کھڑی نیم عریاں لڑکی ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا 

لاہور میں کھڑکی میں کھڑی نیم عریاں لڑکی ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ...
لاہور میں کھڑکی میں کھڑی نیم عریاں لڑکی ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئے روز سوشل میڈیا پر حیران کن ویڈیو ز شیئر کی جاتی ہیں جو کہ عوامی توجہ کا مرکز بنتی ہیں لیکن اس وقت ٹویٹر پر انتہائی شرمناک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی نے اخلاقیات کے ساتھ کپڑے بھی اتار دیئے ہیں اور نیم عریاں حالت میں شہریوں کے سامنے اپنے فلیٹ کے ٹیرس میں کھڑی رہی ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھائی دیتاہے کہ نوجوان لڑکی ایک نوجوان لڑکے کے ہمراہ مبینہ طورپر اپنے فلیٹ کے ٹیرس میں صرف زیر جامہ پہنے کھڑی ہے جبکہ اس نے ہاتھ میں ایک پھولوں کا بڑا سا گلدستہ اٹھا رکھا ہے ، لڑکی کو اپنی نیم برہنہ حالت میں ہونے کی ذرا بھی فکر نہیں جبکہ باہر سڑک پر موجود لوگ ویڈیو بنانے میں مصروف رہے ۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ لاہور کی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کی  ہے اور یہ فلیٹ ” جاسمین شاپنگ مال“ کے قریب واقع ہے ۔

ویڈیو پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے صارف کا کہناتھا کہ " کیا یہ خاتون ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ پکڑ کر سمجھ رہی ہے کہ وہ مس ورلڈ کے مقابلے میں شریک ہے؟"۔

وقار یونس نامی صار ف نے اس ویڈیو بنانے والے کو گنہگا ر قرار دیتے ہوئے کہا کہ " اس ویڈیو بنانےوالے کو فحاشی پھیلانے پر جیل میں ڈال دینا چاہیے، لوگوں کو جینے دو "۔

احمد علی نامی صارف کا کہناتھا کہ " باقی باتیں ایک طرف لیکن میں تو اس بات پر حیران ہوں کہ اسے سردی کیوں نہیں لگ رہی "۔

عبداللہ خواجہ نامی صارف کا کہناتھا کہ " میرا خیال ہے کہ بالکونی ذاتی جگہ میں آتی ہے"۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -