محمد نگر، خاوند نے بیوی کو قتل کر کے صحن میں دفن کردیا

محمد نگر، خاوند نے بیوی کو قتل کر کے صحن میں دفن کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     محمدنگر، عارفوالا(نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) لاپتہ خاتون کی لاش گھر کے صحن سے برآمد،خاوند ساتھی سمیت گرفتار، واقعہ کے مطابق نواحی گاؤں 33/EBمیں علی حسنین شیخ نے اپنی بیوی ماریہ بی بی کو ہارون نامی شخص سے ملکر قتل کرکے گھر کے صحن میں دفن کردیا۔ہارون نامی شخص کی کسی اور مقدمہ میں گرفتاری کے دوران خاتون ماریہ بی بی کے قتل کا انکشا ف تھانہ صدر پولیس کی کاروائی گھر سے خاتون کی باقیات برآمد کرکے قاتل علی حسنین شیخ کو بھی حراست میں لے لیا خاتون کی باقیات کو تحویل میں لے کر فرانزک لیبارٹری کیلئے بجھوادی گئیں۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔تھانہ صدر عارفوالا کے ایس ایچ اورائے خضرحیات نے بتایاکہ علی حسنین شیخ نے تین سال قبل بیوی ماریہ بی بی کو ساتھی سے ملکر قتل کرکے گھر کے صحن میں دفن کرکے لاپتہ ہونے کا شورمچادیا تھا۔ کس طرح قتل کیا گیا اس کا پتہ لیبارٹری رپورٹ آنے پر سامنے آئے گا،
بیوی قتل

مزید :

صفحہ اول -