فلم" پٹھان" کی ریلیز سے قبل ہی شاہ رخ خان کے مداح مبارکباد دینے انکے گھر پہنچ گئے

فلم" پٹھان" کی ریلیز سے قبل ہی شاہ رخ خان کے مداح مبارکباد دینے انکے گھر پہنچ ...
 فلم

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کنگ  شاہ رخ خان  کی فلم  "پٹھان" کی ریلیز سے قبل ہی ان کے مداحوں کی ایک بڑی بھیر  مبارکباد کیلئے انکے منت ہاوس پہنچ گئے۔

بالی ووڈ کے بادشاہ ، شاہ رخ خان نے انسٹاگرام  پر گزشتہ روز  اپنے منت ہاوس کے باہر مداحوں کے سمندر  کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتوار کے روز  شاہ رخ خان کی  فلم  "پٹھان" کی ریلیز سے قبل ہی  انکے مداح انکو مبارکباد دینے ا نکے گھر پہنچ گئے۔ مداحوں  کےاس سمندر میں  ایک سرخ کار کو  پھنستےہوئے اور ایس آر کے کو اپنے مداحوں کے سامنے منت ہاوس کی بالکونی سے ہاتھ ہلاتے ہوئے بھی  دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نےویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ"ایک خوبصورت اتوار کی شام کے لیے آپ کا شکریہ،،، معذرت لیکن میں امید کرتا ہوں کہ لال گاڑی والے نے اپنی کرسی کی پیٹی بند لی تھی"۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ""پٹھا ن " کے لیے اپنی ٹکٹیں بک کروائیں اور میں آپ سے اگلی ملاقات کروں گا ".؎

مزید :

تفریح -