فلم "پٹھا ن "کے گانے " جھومے جو پٹھان" پر حماد شعیب کی ڈانس پرفارمنس نے سب کو حیران کردیا

فلم "پٹھا ن "کے گانے " جھومے جو پٹھان" پر حماد شعیب کی ڈانس پرفارمنس نے سب کو ...
 فلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) لالی ووڈ کے ورسٹائل اداکارحماد شعیب نے  بالی ووڈ کنگ کی نئی فلم" پٹھان" کے گانے "جھومے جو پٹھان" پر ڈانس کر کے مداحوں کوحیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ حماد شعیب ان اداکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی  صلاحتیوں کی بنیاد پر شوبز انڈسٹری میں  الگ جگہ بنائی۔ 25 سالہ اداکار نے ڈرامہ سیریل "عشق ہے"  میں اپنی بے مثال اداکاری سے شہر ت حاصل کی۔اداکار اپنے شاندار ڈانس اور اداکاری کی وجہ سے  سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔ حال ہی میں اداکارحماد شعیب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں انہیں شاہ رخ خان کی فلم" پٹھان" کے گانے "جھومے جو پٹھان" پر شاندار ڈانس سٹیپس کے ساتھ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "اپنے دل سے ڈانس کریں اور اپنے جذبے کو چمکنے دیں"۔سوشل میڈیا صارفین انکے ڈانس مووز اور شاندار پرفارمنس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حماد شعیب کو ڈرامہ سیریل "  کیسی تیری خود غرضی "،" حسرت" "، سایا2 "،" چوہدری اینڈ سنز"،" سوتیلی ممتا " اور "عشق ہے "میں اداکاری کرتے دیکھاگیا  ہے۔

مزید :

تفریح -