عدالتی احکامات پر عملدرآمد ، پانی کے گذرگاہوں اور نالوں سے  تجاوزات ہٹانے کے لئے جلد آپریشن شروع کرنے کا اعلان

عدالتی احکامات پر عملدرآمد ، پانی کے گذرگاہوں اور نالوں سے  تجاوزات ہٹانے کے ...
عدالتی احکامات پر عملدرآمد ، پانی کے گذرگاہوں اور نالوں سے  تجاوزات ہٹانے کے لئے جلد آپریشن شروع کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ و چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرنے کے لیے قدرتی پانی کے گذرگاہوں اور  نکاسی آب نالوں سے غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے لئے جلد ہی انسداد تجاوزات آپریشن شروع کیا جائے گا۔

  دربار ہال عمرکوٹ میں نویں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اراکین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ قدرتی پانی کے گذرگاہوں اور  نکاسی آب کے راستوں سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کے لیے اسٹنٹ کمشنر، پولیس اور رینجرز کے ساتھ مل کر ایک ٹیم تشکیل دیں گے جو انسداد تجاوزات آپریشن کرے گی اور آپریشن شروع کرنے سے پہلے ان جگہوں کو خالی کریں گے جہاں لوگوں نے رہائش اختیار کی ہوئی ہے.

ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو  نے ایکسئین مٹھڑاؤ اور جمڑاؤ کو ہدایت کی کہ قدرتی پانی کے گذر گاہوں اور نکاسی آب کی نالوں  پر غیر قانونی تجاوزات کے حوالے سے مکمل رپورٹ پیش کی جائے تاکہ انسداد تجاوزات آپریشن جلد از جلد شروع کیا جا سکے کیونکہ  سندھ ہائی کورٹ  کی   قدرتی  پانی کے گذر گاہوں اور نکاسی آب کے راستوں سے غیر قانونی تجاوزات کو جلد از جلد ہٹانے کی واضح ہدایات ہیں۔

اجلاس میں ضلع عمرکوٹ کے معززین اکبر درس، حاجی بقا علی پلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو طارق امام جونیجو، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرید احمد ہنگورجو، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی محمد ابراہیم کنبھر، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ عمرکوٹ  سروپ چند کے علاوہ آبپاشی، زراعت، تعلیم اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔