سندھ کالج گیمز 2023   عمرکوٹ کے انٹر بوائز کالج کے درمیان منعقدہ مختلف کھیلوں کے پہلے مرحلے کے نتائج جاری

سندھ کالج گیمز 2023   عمرکوٹ کے انٹر بوائز کالج کے درمیان منعقدہ مختلف کھیلوں ...
 سندھ کالج گیمز 2023   عمرکوٹ کے انٹر بوائز کالج کے درمیان منعقدہ مختلف کھیلوں کے پہلے مرحلے کے نتائج جاری

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اور میرپورخاص ریجن سپورٹس کے فوکل پرسن محمد ارشد آرائیں پانچویں سندھ کالج گیمز 2023  ضلع عمرکوٹ کے انٹر بوائز کالج کے درمیان منعقدہ مختلف کھیلوں کے پہلے مرحلے کے نتائج جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ مقابلوں میں فاتح گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ، رنر ٹیم گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈھورنارو، فٹ بال کے مقابلے میں فاتح ٹیم گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ، رنر ٹیم گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کنری رہی۔ والی بال کے مقابلے میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کنری رنر ٹیم گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ. بیڈ منٹن مقابلوں میں فاتح ٹیم گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ رنر ٹیم گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کنری ، ٹگ آف وار مقابلوں میں ونر ٹیم گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈھورونارو  رنر ٹیم گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پتھورو ، ایتھلیٹکس مقابلوں میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ فاتح ٹیم ، رنر ٹیم گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کنری قرار پائی اس  کے علاوہ ایتھلیٹکس کے مختلف کھیلوں میں 100 میٹر دوڑ میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ کے محمد اسماعیل نے پہلی، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کنری کے امجد علی نے  دوسری جبکہ ڈھورو نارو بوائز ڈگری کالج کے صدام حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

200 میٹر ریس میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈھورونارو کے جاوید نے پہلی، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ کے محمد عارف نے دوسری اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کنری کے طالب علم دانیال نے تیسری پوزیشن حاصل کی. 400 میٹر ریس مقابلوں میں بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ کے شھزاد علی نے پہلی ۔بوائز کالج  کنری کے انس نے دوسری  اور، ڈھوروناڑو بوائز کالج کے ظہیر احمد نے تیسری، پوزیشن حاصل کی جیولن تھرو مقابلوں میں عمرکوٹ بوائز کالج کے طالب علم منظور علی نے پہلی، عمرکوٹ بوائز کالج کے  ہی طالب علم مجیب نے دوسری اور  بوائز کالج کنری کے طالب علم عبدالرحمن نے تیسری پوزیشن حاصل کی  شاٹ پٹ تھرو کے مقابلے میں کنری بوائز کالج کے طالب علم عبدالرحمن نے پہلی، عمرکوٹ بوائز کالج کے طالب علم علی اکبر نے دوسری اور ڈھورونارو بوائز کالج کے طالب علم ایاز علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈسکس تھرو مقابلوں میں بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ کے شھزاد علی نے پہلی اور ڈھورنارو کالج کے طالب علم ایاز علی نے دوسری جبکہ ڈھورو نارو کالج کے ہی طالب علم ظہیر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹرپل تھرو میں کنری بوائز کالج کے طالب علم عاصم ستار نے پہلی، کنری بوائز کالج کے ہی  طالب علم کیلاش کمار نے دوسری اور عمرکوٹ بوائز کالج کے طالب علم دولت کمار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لانگ جمپ طالب علم اویس نے کامیابی حاصل کی۔ عمرکوٹ کے مقابلوں میں کنری بوائز کالج کے طالب علم وکرم نے پہلی، عمرکوٹ بوائز ڈگری کالج کےطالب علم اویس نے دوسری نے  دھونارو بوائز کالج کے طالبعلم اجے کمار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ محمد ارشد آرائیں نے مزید بتایا کہ پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 کے دوسرے اور آخری مرحلے کے تحت میرپورخاص ریجن کے کرکٹ، والی بال اور ٹگ آف وار کے مقابلے پیر سے عمرکوٹ میں شروع ہوں گے۔

ادھر سندھی لنگویج ادارہ حکومت سندھ کے تعاون اور   عمرکوٹ آواز فورم کی جانب  سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ میں بچوں کے لیے  بولی اور  ثقافت کا دو روزہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ میلے کا افتتاح ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے کیا۔ میلے میں ادب، ثقافت، زراعت، لائیو سٹاک سے متعلق کتابوں کے سٹالز لگائے گئے تھے۔ میلے میں فری میڈیکل کیمپ کے علاوہ طلباء کے لیے مختلف اقسام کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی رہے۔

میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے کہا کہ کسی بھی قوم کی پہچان اس کی زبان سے ہوتی ہے جو بولی جاتی ہے  اور زبان ہی اس قوم کی اصل بنیاد ہوتی ہے اس لیے اپنی زبان کی بنیادوں پر قائم رہنا بہت ضروری ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -