سپیکر استعفے منظور کرتے ہیں تو ہمیں ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے ، پی ٹی آئی ارکان کی الیکشن کمیشن سے درخواست

سپیکر استعفے منظور کرتے ہیں تو ہمیں ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے ، پی ٹی آئی ارکان ...
سپیکر استعفے منظور کرتے ہیں تو ہمیں ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے ، پی ٹی آئی ارکان کی الیکشن کمیشن سے درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے ارکان قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ 45 ارکان قومی اسمبلی اپنی درخواست واپس لے رہے ہیں ، سپیکر اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو استعفیٰ واپسی سے متعلق آگاہ کردیا، سپیکر استعفے منظور کرتے ہیں تو ہمیں ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے نمائندہ وفد کی استعفوں واپس لینے کے معاملے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی،پی ٹی آئی کے وفد میں عامر ڈوگرا ور ریاض فتیانہ شامل ہیں۔
پی ٹی آئی وفد نے الیکشن کمیشن میں درخواست کرتے ہوئے کہاکہ 45 ارکان قومی اسمبلی اپنی درخواست واپس لے رہے ہیں ، سپیکر اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو استعفیٰ واپسی سے متعلق آگاہ کردیا، سپیکر استعفے منظور کرتے ہیں تو ہمیں ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے ۔