عمران خان کا خواجہ آصف کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کا خواجہ آصف کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سماعت کیلئے مقرر
عمران خان کا خواجہ آصف کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا خواجہ آصف کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سماعت کیلئے مقررکردیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج 28 جنوری کو کیس کی سماعت کریں گے ،ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ کیس کی سماعت کرینگے، عمران خان ویڈیو لنگ کے ذریعے عدالت میں پیش ہوں گے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز کی نجی ہاﺅسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف کیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -