نقیب اللہ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائیگا

نقیب اللہ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائیگا
نقیب اللہ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائیگا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے کہاہے کہ 5 سال بعد کیس کا فیصلہ آج اڑھائی بجے سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،مقدمے میں50 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے ،نقیب اللہ قتل کیس کامقدمہ 2018 میں درج کیاگیا تھا،اس وقت مقدمے کی پیروی نقیب اللہ کے والد کرتے تھے جو کینسر کے مرض کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -