"کوک سٹوڈیو 14" کے گانے "پسوڑی" نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلوکارعلی سیٹھی اور شائے گل کا مشہور ترین گانا" پسوڑی"نے سوشل میڈیا ایپ یوٹیوب پر 500 ملین ویوز حاصل کر کے ایک اور اعزازاپنے نام کرلیا۔
تفصیلا ت کے مطابق کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا مقبول ترین گانا "پسوڑی" گزشتہ برس ریلیز کیا گیا جسے 11 ماہ کے دوران 500 ملین مرتبہ دیکھنا کا اعزاز حاصل کیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار علی سیٹھی نے اپنے گانے کی کامیابی کی خبر دیتے ہوئے ایک کیک کی تصویر شیئر کی جس پر "500M" لکھا ہوا ہے.گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "ارے یہ کیا؟ پسوڑی 500 ملین"۔علی سیٹھی کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
View this post on Instagram
کوک اسٹوڈیو اور پسوڑی گانے کی ٹیم نے بھی گانے کی کامیابی کو سیلیبریٹ کرتے ہوئے ویڈیو کوک اسٹوڈیو کے آفیشل چینل پر شیئر کی ہے۔