سکول میں طالبہ پر تشدد، مشی خان کا مؤقف بھی آگیا

کراچی (آئی این پی) لاہور میں نجی سکول میں طالبہ پر ساتھیوں کی جانب سے تشدد کیے جانے کے واقعے پر اداکارہ مشی خان نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں مشی خان نے کہا کہ سکول میں لڑکی کو اس کی ساتھیوں نے بہت ہی بری طرح سے مارا پیٹا اور بالوں سے گھسیٹا، مگر افسوس اس بات کا ہے ان کی ضمانت ہوگئی ہے۔
Shameful that the bully sick girl gang who beat & tortured the fellow girl got bail without any problem. Imagine what stinking system we have that no one is punished for any offence. #JusticeForParasShah #ScarsdaleSchool #Lahore pic.twitter.com/ytLMHO1B5T
— Mishi khan (@mishilicious) January 21, 2023
مشی خان نے کہا کہ ضمانت ملنے کے بعد وہ لڑکیاں بھی اپنے دوستوں کو کہہ رہی ہوں گی کہ آپ کچھ بھی کر لیں، مگر قانون کچھ بھی نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے لڑکیوں اور لڑکوں کو اور بھی شہ ملے گی کہ آپ کچھ بھی کرلیں مگر ہونا کچھ بھی نہیں کیونکہ یہاں کا سسٹم ہی ٹھیک نہیں ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے ماں باپ کی بھی چھترول کرنے کی ضرورت ہے، جو ایسے بچے معاشرے میں یوں ہی چھوڑ دیتے ہیں جنہیں نہ تمیز ہے نہ تہذیب ہے اور نہ ہی ان میں کوئی انسانیت ہے۔