آئی سی سی نے اپنی سال 2022 کی ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان کر دیا ، پاکستان اور بھارت کے کتنے کھلاڑی شامل ؟ جانئے 

آئی سی سی نے اپنی سال 2022 کی ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان کر دیا ، پاکستان اور بھارت ...
آئی سی سی نے اپنی سال 2022 کی ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان کر دیا ، پاکستان اور بھارت کے کتنے کھلاڑی شامل ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے اپنی سال 2022کی بہترین ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان کر دیاہے جس میں بابراعظم تو جگہ نہیں بنا سکے لیکن دو پاکستانی اور تین بھارتی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی سال 2022 کی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان کے طور پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کو چنا گیاہے جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کو دوسرا بیٹر نامزد کیا گیاہے تاہم کوہلی بیٹنگ آرڈر میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔بھارتی کھلاڑی سوریا کمار چوتھے نمبر پر ہیں۔ان کے علاوہ ٹیم میں گلین فلپس ، سکندر رضا، ہردیک پانڈیا، سیم کیورن، واننڈو ہرسانگا، حارث روف، جوش لٹل شامل ہیں ۔

مزید :

کھیل -